جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد دھرنا،فیصلہ آج ہی ہوگا،دھماکہ خیز حکم جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے نے ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ، دھرنا مظاہرین کو پرامن یا طاقت کے ذریعے ہر حال میں آج بروز ہفتہ کے دن میں خالی کرا دینے کا حکم نامہ دوسری مرتبہ جاری کر دیا ہے ،شہری عبدالقیوم کی دائر درخواست پر جسٹس شوکت صدیقی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر مشتاق اور ڈی آئی جی آپریشن کو اختیارات استعمال

کرتے ہوئے ہر حال میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنہ ہر صورت ختم کرانے کا حکم دیا ،اسلام آباد میں دھرنے مظاہرے کیلئے جگہ مختص کی جا چکی ہے، دھرنے اور مظاہرے کیلئے ڈیموکریسی اینڈ اسپیچ کارنر مختص کیا گیاہے ، کوئی شہری اپنے آزادی اظہار رائے کے استعمال میں یہ خیال رکھے کہ اس سے دوسرے شہری کو تکلیف نہ ہو،دھرنے میں شریک افراد نے پتھر جمع کیے ہوئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے پاس 10سے12ہتھیار بھی ہیں، دھرنے میں 1800سے2ہزار کے قریب افراد شامل ہیں، جمعہ کے بعد یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے، اسلام آبادانتظامیہ کو آپریشن کے لیے 3سے4 گھنٹوں کا وقت درکار ہے، جمعہ نماز کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہے۔عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری عبدالقیوم کی دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر مشتاق اور ڈی آئی جی آپریشن کو اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہر حال میں فیض آباد انٹر چینج سے دھرنے کو ختم کرائے ،اسلام آباد میں دھرنے مظاہرے کے لیے جگہ مختص کی جا چکی ہے، دھرنے اور مظاہرے کے لیے ڈیموکریسی اینڈ اسپیچ کارنر مختص کیا گیاہے ، کوئی شہری اپنے آزادی اظہار رائے کے استعمال میں یہ خیال رکھے کہ اس سے دوسرے شہری کو تکلیف نہ ہو، ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق دھرنے میں شریک افراد نے پتھر جمع کیے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے پاس 10سے12ہتھیار بھی ہیں، دھرنے میں 1800سے2ہزار کے قریب افراد شامل ہیں، جمعہ کے بعد یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔اسلام آبادانتظامیہ کو آپریشن کے لیے 3سے4 گھنٹوں کا وقت درکار ہے، جمعہ نماز کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…