اوٹاوا(آئی این پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پوری طرح مستعد ہے،پاکستان کو 21ویں صدی میں سیکیورٹی کے ابھرتے چیلنجز کا بھرپور ادراک ہے، اقوام متحدہ کے اصولوں اور قیام امن کی تیاریوں کے نظام پر پورا اترنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔جمعہ کو خرم دستگیر نے اقوام متحدہ کی دفاعی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
اقوام متحدہ کے دفاعی وزارتی اجلاس کا موضوع بروقت اطلاع اور تعیناتی ہے، پاکستان کو 21ویں صدی میں سیکیورٹی کے ابھرتے چیلنجز کا بھرپور ادراک ہے،امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیر دفاع نے اقوام متحدہ کے اصولوں اور قیام امن کی تیاریوں کے نظام پر پورا اترنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے دل کھو ل کر جنگی آلات اور فوجی فراہم کئے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔