اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے ایم این ایز نے اپنے فون بند کیے ہوئے ہیں، یہ انکشاف سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ایم این ایز سے رابطے کیے جا رہے ہیں، انہیں فون پر کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ایک اہم قانون سازی کرنی ہے لہٰذا آپ ہر حالت میں
اسمبلی پہنچیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی ایم این ایز نے اپنے فون بند کیے ہوئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ایسے حالات بن جائیں گے کہ یا تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کسی اور کو وزیر اعظم منتخب کر لیں گے یا پھر اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی کیونکہ اب جو حالات ہیں ان میں اسٹیٹس کو اور اقتدار پر جو نواز شریف کی گرفت ہے وہ کمزور پڑتی جا رہی ہے۔