اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور صاحبزادی مریم نواز انہیں نکات سمجھاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ کمرہ عدالت میں
نواز شریف پہلی صف میں بیٹھے جبکہ مریم نواز بھی ان کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ کمرہ عدالت میں آصف کرمانی نے پرویز رشید کو ایک پرچی نکال کر دی اور کہاکہ میاں صاحب کو عدالت میں بیان کے لیے پوائنٹس لکھ دیں۔ جس پر پرویز رشیدنے نواز شریف کو پوائنٹس لکھ کر دینے کی بجائے سمجھاتے رہے۔دوسری جانب مریم نواز بھی عدالت میں بیان سے متعلق اپنے والد کو سمجھاتی رہیں۔