جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا ،بات بڑھ گئی،متعددگرفتار،مظاہرین نے جواب میں ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں دھرنے میں شریک مذہبی جماعتوں تحریک لبیک یارسول اللہ اور سنی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے مابین معمولی جھڑپ کے بعد پولیس نے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے فیض آباد انٹرچینج سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری آئی جی پی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس پر پہنچی تو دھرنے میں

آپریشن کے اعلانات کرتے ہوئے تمام شرکا کو تیاری کی ہدایت کی گئی۔پولیس کا ایک دستہ جب فیض آباد اڈے کے قریب پہنچا تو دھرنے میں شریک ڈنڈا بردار چند افراد نے پولیس پر پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں چند پولیس اہلکاروں کو ہاتھ اور بازو پر معمولی چوٹیں آئیں جس پر پولیس نے آگے بڑھ کر دھرنے کے شرکا کے 8 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق ایس پی لیاقت نیازی نے کردی۔دوسری جانب دھرنے کے شرکا نے ممکنہ پولیس آپریشن سے بچنے کے لیے مخصوص گلاسز اور ماسک پہن لیے اور جوابی کاروائی کیلئے ڈنڈا بردار اور غلیل سے نشانہ بنانے کے لیے شرکا کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق انھیں حکم ملا کہ دھرنے کے شرکا ء کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کیلئے لایا جانے والا کھانے پینے کا سامان روک لیا جائے اور جو دھرنے کی جگہ سے واپس جارہے ہوں ان کو گرفتار کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…