منگل‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2024 

قیامت کی نشانی نظرآگئی،عمران خان پھر سڑکوں پر،پشاور جلسے میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

13  اکتوبر‬‮  2017

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری بہت بڑے ڈاکو ہیں، آصف زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے۔ نوازشریف کو اگرمنی لانڈرنگ میں سزاہوئی تو300ارب روپے ضبط ہوکرپاکستان آئیگا ،بھیک لے کرگزارہ کرنیوالے ملک کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کرتا ہے،نوازشریف اورزرداری جیسے لوگ پیسہ چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں، اپنے آپ کو پختونوں کا لیڈر کہنے والا ایک دھماکے سے بھاگا،

اسفندیار کہتے تھے کسی کا باپ بھی نواز شریف کو نہیں نکال سکتا،باپ کی باری نہیں آئی بیٹے نے کرپٹ وزیر اعظم کو نکال دیا، شاہدخاقان عباسی کی کٹھ پتلی حکومت جائے توچلی جائے جمہوریت کوبچائیں گے۔شاہدخاقان ملک کے وزیراعظم ہے یا شریف خاندان کے درباری،اگر انصاف نہ ملاتوپوراپاکستان اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلے گا۔ایف سی آر کا سسٹم ختم کرکے قبائلیوں کو انصاف فراہم کریں۔فاٹا کو ضم کرنے کے لئے ہم اپنی ساری قوت لگائینگے ۔نئے پاکستان میں چوروں کا سوشل بائیکاٹ کرینگے۔ پشاوررنگ روڈمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ نوازشریف کو اگرمنی لانڈرنگ میں سزاہوتی ہے تو300ارب روپے ضبط ہوکرپاکستان آئے گا۔نوازشریف ملک سے 300ارب روپے چوری کرکے باہر لے گئے، اقامہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہرلے جانے کاطریقہ ہے، قوم مہنگائی کے ذریعے قرض ادا کرتی ہے،ڈاکو ملک کاپیسہ چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں،انکاکہنا تھا کہ قرضے واپس کرنے کیلئے عوام پرٹیکسوں کابوجھ لاد دیاجاتاہے، جو ملک قرضے لیتا ہے اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی،بھیک لے کرگزارہ کرنیوالے ملک کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کرتا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک کوآئی ایم ایف سے قرضہ لیناپڑتاہے،نوازشریف اورزرداری جیسے لوگ پیسہ چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں،آئندہ پختونخوا،سندھ،پنجاب اوربلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ آصف زرداری تم پشاورآئے ہو میں سندھ جارہا ہوں،

مجھ پرزرداری ،انکی بہن فریال نے ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا ہے، آصف زرداری بہت بڑے ڈاکو ہیں، آصف زرداری کہتے ہیں پختون خوا میں بہت زیادہ کرپشن ہے، آصف زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں یہ قیامت کی نشانی ہے۔ پشاور والوں کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا، چار دن سے آصف علی زرداری پشاور کے چکر لگارہا ہے ۔ آصف علی زرداری ڈاکو ہے، آصف علی زرادری بہت جلد سندھ آرہاہوں ،

آصف علی زرادی جیسے لوگوں کے پیسے اور محلات باہر ممالک میں ہے، ہر سال اس قوم کا ایک ہزار ارب روپے چوری ہوکر باہر جاتاہے ۔عمران کاکہنا تھا کہ ملک میں نوکریاں اسلئے نہیں مل رہی کیونکہ زرداری اور نواز یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر منتقل کر رہے ہیں ۔ سالانہ دس ہزار ارب روپے منی لانڈرنگ ہوتی ہے ۔جوملک مقروض ہوتا ہے اسکی عزت ختم ہوجاتی ہے ۔ان قرضروں کی واپسی کے لئے حکومت ٹیکسز بڑھا دیتی ہے ۔

نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیو نکالاآپکو اس لئے نکالا کیونکہ آپ نے یہاں کی دولت کو باہر منتقل کیا۔یہ اسلئے ڈرتے کہ انکومنی لاڈرنگ میں اگر سزا ہوجائے توانکے تین سوارب ضبط ہوکر واپس آجاینگے۔آپکی حکومت جاتی ہے تو جائیں جمہوریت کو جانے نہیں دینگے ۔سوئزر لینڈ وسائل کی عدم دسیابی کے باوجود سب سے آگے اور دنیا کا خوشحال ترین ملک ہے۔کپتان نے اسفندیارولی خان پر بھی تنقید کی کہتے ہیں کہ اپنے آپ کو پختونوں کا لیڈر کہنے والا ایک دھماکے سے بھاگا۔

اسفندیار کہتے تھے کسی کا باپ بھی نواز شریف کو نہیں نکال سکتا۔باپ کی باری نہیں آئی بیٹے نے کرپٹ وزیر اعظم کو نکال دیا۔اسفندیار تم خود کو پختونوں کا لیڈر مانتے ہو میں پوچھتا ہوں آپکا زرداری اور نواز سے کیا تعلق ہے ۔ قبائلی علاقوں میں تباہی ہوئی یہ موقع ہے کہ ان کوحقوق ملے۔یہ موقع ہے کہ ایف سی آر کا سسٹم ختم کرکے قبائلیوں کو انصاف فراہم کریں۔فاٹا کو ضم کرنے کے لئے ہم اپنی ساری قوت لگائینگے ۔نئے پاکستان میں چوروں کا سوشل بائیکاٹ کرینگے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…