اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے شریف خاندان کے کرپشن کیسز پر کارروائی کیے جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں شریف خاندان کو بری خبر سناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کرپشن پر قابو پانے کے لیے ایک نیا قانون بنا لیاگیا ہے، اس نئے قانون کے تحت جو غیر ملکی
اپنے ملک سے پیسہ لوٹ کر برطانیہ لے آتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف بننے والے اس قانون کے تحت شریف خاندان مشکل سے دوچار ہو گیا ہے، اب اس قانون کے تحت شریف خاندان کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے اور ان کی جائیداد بھی ضبط ہو سکتی ہے۔