پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چین پاکستان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگیا، ایسا کھرا جواب کہ بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن )چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دہشت گردی کو پاکستان سے منسلک کرنے کے بھارتی اقدام کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے ملک کے اندر بھی جھانکنا چاہیے، دہشت گردی کا کسی قوم یا مذہب سے تعلق نہیں ہوتا ،بھارت اگر پاکستان کو دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تو اس کے ملک کے اندر ماؤباغیوں کی جو تحریک ہے اس پر بھی تحفظا ت پا ئے جا تے ہیں ؟۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونیوالے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے عالمی برادری کو یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان دہشت گردی کو سپانسر کرنیوالی ریاست ہے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں لیکن بھارتی حکام یہ بھول چکے ہیں کہ ان کی بعض ریاستوں میں ماؤ باغیوں کی جو تحریک ہے اس کو کیا نام دیا جائے ، کیا یہ دہشت گردی نہیں ؟آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا دہشت گردی سے تعلق جوڑنا غیر مناسب ہے کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور عالمی برادری بھی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی جب پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے تو اسے اپنے ملک کے اندر بھی جھانکنا چاہیے کہ اس کی بعض ریاستوں میں جو تحریک چل رہی ہے وہ کیا ہے کیا یہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی ؟ چینی اخبار کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کے اجلا س میں ایک عالمی اتفاق رائے ظاہر ہوئی ہے کہ دہشت گردی کو قومیت یا مذہب سے منسلک نہیں ہونا چاہئے،

مثال کے طورپر افغانستان میں القاعدہ کے اڈے ہیں تو امریکہ سمیت کسی ملک نے افغانستان کو دہشت گرد ریاست نہیں قرار دیا ۔چینی اخبار کا کہناتھا کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں ماؤ تحریک کے حوالے سے بھی تحفظات پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کشمیر میں جو حریت پسندوں کی تحریک ہے اس کے بارے میں بھی آوازیں اٹھائی جارہی ہیں جبکہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے انہیں پاکستان کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں مل رہیں

اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار کسی تنظیم کو براہ راست پاکستانی حکومت کنٹرول کررہی ہے ۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ 9/11 کے حملوں کے بعد، دہشت گردی کے خلاف بھارت کے تعاون پر زور دیئے بغیر امریکہ نے پاکستان پر زور دیا کہ کشمیر میں بھارت کے مخالف عسکریت پسند گروپوں کے لئے اپنی حمایت ختم کردیں، جن میں سے کچھ واشنگٹن نے دہشت گرد تنظیموں کے طور پر درج کیے اخبار نے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے خطے کی تعمیروترقی کے لئے ملکر کام کرے تاکہ خطے کی عوام کو امن و خوشحالی مل سکے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…