اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوزکے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )میں اس وقت ایک عجیب سی ہلچل مچی ہوئی ہے اور ہم بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے اندر سے ایک دھماکہ سنیں گے ، کیونکہ پوری جماعت میں ایک قسم کا بے ہنگم شورہے۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا اعلان آیا ہے کہ وہ کل کسی وقت پریس کانفرنس
سے خطاب کریں گے۔ چوہدری غلام حسین نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ (ن )کے اندر جن شخصیات کا احترام کرتے ہیں ان سے وہ خفیہ مذاکرات کرنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ کیونکہ چودھری نثار علی خان اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں پارٹی کی اندرونی کہانی اور سیاست اور ان کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اعلان متوقع ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ( ن )بالخصوص شریف خاندان نے پاک فوج کے خلاف سازش کا آغاز کر دیا ہے جس میں شریف خاندان اور ان کے افراد پیش پیش ہیں۔چوہدری غلام حسین نے پروگرام کے دوران مزید کیا کہا آپ بھی سنئے ۔