اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشہور اینکر پرسن
کامران خان کی جانب سے را اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہان کی لندن میں ہونے والی ملاقات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔کامران خان نے بتایا ہے کہ لندن میں ہونے والی تقریب میں سابق سربراہ را اے ایس دلت نے انکشاف کیا کہ را اور آئی ایس آئی کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کی مدد کر چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2004 میں بھی پیش آیا تھا۔ 2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئی تھیں۔ را نے ان معلومات کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیساتھ تبادلہ کیا تھا جس کے باعث مشرف پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ کامران خان نے پروگرام کے دوران مزید کیا کچھ کہا آپ بھی سنئے