اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مجھے کوئی کیوں کچھ نہیں بتارہا؟ نوازشریف برہم،پارٹی رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے ختم نبوت قانون میں متنازع ترمیم کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے تاحال رپورٹ نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔حکومت نے انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کی تھی جس میں کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی بھی نشاندہی کی گئی تھی جس پر شدید احتجاج کے بعد فوری طور پر ترمیم کو واپس لے کر کاغذات نامزدگی کے فارم کو پرانی حالت میں بحال کیاگیا۔

میاں نوازشریف نے اس حوالے سے تحقیقات کیلئے 7 اکتوبر کو راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں نوازشریف نے کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کو ٹیلی فون کیا ہے اور تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے میں نہ بھیجنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے راجہ ظفر سے استفسار کیا کہ کمیٹی کا کام ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا جس پر انہوں نے پارٹی صدر کو بتایا کہ احسن اقبال کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…