منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ہماری سیکورٹی ترجیحات کو کون کنٹرول کرنا چاہتاہے؟روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں تھی وہ کس وجہ سے ٹوٹا؟آرمی چیف قمر باجوہ نے انتباہ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اسٹریٹیجک چیلنجز کا سامنا ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ہماری سکیورٹی ترجیحات کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، جب دشمن پاکستان کو بند کرنا چاہتا ہے تو وہ کراچی کو بند کر دیتا ہے۔شہر کراچی میں دشمن نے حالات خراب کر کے معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی فورسز نے اس حکمتِ عملی کو ناکام بنا دیا،

یقین دلاتا ہوں انشا اللہ کراچی پر امن رہے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل ہوا تواثر براہ راست سیاسی و معاشی استحکام کی صورت میں آئے گا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو شکست دی گئی ہے۔ صورت حال مستحکم ہے مگر کہیں کہیں خطرات باقی ہیں، ہم اپنی نوجوان نسل کی بڑی تعداد کو کم آپشنز کے ساتھ نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں آئی ایس پی آر کے زیراہتمام معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ معیشت کا تعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہے کیونکہ یہ معیار زند گی کی عکاس ہوتی ہے، مضبوط معیشتوں کو ہمیشہ جارحیت کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 دہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے، روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں تھی مگر کمزور معیشت نے اسے توڑ دیا کیونکہ سیکیورٹی اور معیشت کا باہمی تعلق ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے ختم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ان معاملات پر قابو نہ پایا جائے تو صورتحال خراب سے خراب تر ہو جاتی ہے،سیکیورٹی بہتر اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیا جس سے دیرپااثرات مرتب ہوئے۔ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ کراچی میں دیرپا امن ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے سخت محنت اور اقدامات اور مزید جاری ہیں، دیرپا ترقی کے لیے امن و امان کا ہونا بہت ضروری ہے،

کراچی کے عوام کا تعاون پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے جس کو دیکھ کر کہتا کر یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ کراچی پرامن رہے گا۔سی پیک پر بات کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں دیرپا اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فوج چینی دوستوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سیزیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔

تاریخی بوجھ اور منفی مقابلے نے خطے کو اسیر بنا رکھا ہے، مشرق میں جارحیت پر آمادہ بھارت اور مغرب میں غیر مستحکم افغانستان ہے، ہم مغربی سرحد کو فوجی،معاشی اور سفارتی اقدامات کے ذریعے محفوظ بنا رہے ہیں، ہم نے فاٹا میں جو کیا اور بلوچستان میں جو شروع کیا وہ سیکیورٹی بہتر کرنے کی زبردست مثال ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو شکست دی گئی ہے۔

صورت حال مستحکم ہے مگر کہیں کہیں خطرات باقی ہیں، ہم اپنی نوجوان نسل کی بڑی تعداد کو کم آپشنز کے ساتھ نہیں چھوڑ سکتے، مدارس اصلاحات بھی بہت اہم ہیں، مدارس کو اپنے طلبا کو معاشرے کا مفید رکن بنانا ہوگا، ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ مدارس کے طلبا زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں،آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی جامع کوششیں ضروری ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل ہوا تواثر براہ راست سیاسی و معاشی استحکام کی صورت میں آئے گا،

آج کے دور میں سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے، سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ روس کے پاس ہتھیار کم نہ تھے لیکن کمزور معیشت کے سبب ٹوٹا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت محنت سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، حالیہ محرم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں پرامن ترین رہا، اس سال ملک میں کھیلوں اور کلچر کے میگا ایونٹس منعقد ہوئے،

بوہری برادری نے بہتر سیکیورٹی کی تصدیق کی اور اپنے سالانہ اجتماع کے لیئے پاکستان کو چنا۔ یقین دلاتا ہوں کراچی محفوظ رہے گا۔سربراہ پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، ان کامیابیوں کے باوجود ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے، ملکی معیشت ملے جلے اشارے دے رہی ہے، شرح نمو اوپر جا رہی ہے مگر قرضے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں،

انفراسٹرکچر اور توانائی بہتر ہو رہی ہے مگر کرنٹ اکانٹ بیلنس حق میں نہیں، ہمیں اگر کشکول توڑنا ہے تو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافہ کرنا ہو گا۔ پاکستان بھر میں عام آدمی کو ازسر نو یقین دلانا ہو گا کہ ریاست کی جانب سے یکساں برتاہو گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…