قومی لائحہ عمل پرعمل درآمد کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف

11  اکتوبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ معیشت کا تعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہے،پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے کثیرالجہتی چیلنجز سے نبردآزماہے، بہترسیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیرملک بھی جارحیت کاشکارہوتے ہیں،روس کے پاس ہتھیارکم نہ تھے، کمزورمعیشت کے سبب روس ٹوٹا۔ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پرعمل درآمد کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے،دنیامیں قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کے حصول پرتوجہ مرکوزہے، سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، آج کے دور میں سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے،ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ریاست کی رٹ کو درپیش چیلنجزکو شکست دی گئی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ بہترسیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیرملک بھی جارحیت کاشکارہوتے ہیں،عراق کا کویت پر حملہ اس کی مثال ہے،ہم دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں ، شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا ،روس کے پاس ہتھیارکم نہ تھے، کمزورمعیشت کے سبب روس ٹوٹا،آخر میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں امیدکرتاہوں سیمینارکے نتائج سے متعلقہ فریقین استفادہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…