اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا ہے کہ 37 ارلکان پارلیمنٹ کے حوالے سے آئی بی کی آنے والی فہرست کا معاملہ طے ہوگیا ہے‘ دستاویز جعلی تھی‘ وزیراعظم کی طرف سے تحفظات دور کرنے پر ان کا مشکور ہوں ٗ مزید کارروائی نہ کی جائے۔ بدھ کو نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں آنے والی فہرست کا معاملہ ختم ہوگیا ہے
ٗوزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے تحفظات دور کردیئے ہیں ٗ وزیراعظم نے اس بارے میں بیان دیا ہے ٗیہ ایک جعلی دستاویز تھی ٗمیڈیا ہائوس کے خلاف کارروائی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اگر 37 ممبران کے خلاف بے بنیاد خبر چلائی گئی ہے تو کیا اس بے بنیاد اور غلط خبر پر کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہم اس پر مزید کارروائی نہیں چاہتے ‘ حکومت ایف آئی آر کی واپسی کے لئے اقدامات کرے۔یاد رہے کہ کچھ روز پہلے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف نے ایک لیٹر دکھایا تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آئی بی کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھا گیا ہے جس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ وزرا سمیت 37 ارکان اسمبلی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ریاض پیرزادہ نے یہ فہرست سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا تھا جبکہ یہ لیٹر منظر عام پر لانے والے اینکر پرسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھ