اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کسی کو اپنے اقدامات کی غلط تشریح کی اجازت نہیں دینگے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) اگر دشمن نے کبھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنی پڑے گی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ ہر طرف امن کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ہمارے اپنے اندرونی استحکام کی ضمانت ہے ہم اس کاز پر مضبوطی سے کاربند ہیں اور کسی کو اپنے اقدامات کی غلط تشریح کی اجازت نہیں دینگے،

ہماری مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات یا جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اگر دشمن نے کبھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔پیر کو پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 138 جی ڈی پی ، 84 انجینئرنگ ،94 ایئر ڈیفنس ، 9 ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹیزاور تیسرے لاجسٹسکس کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میں گریجویشن کرنے والے تمام کیڈٹس بالخصوص پوزیشن ہولڈرز اور شمشیر اعزاز جیتنے والوں کو مبارکبارد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رائل سعودی ایئر فورس اور رائل اردنی ایئر فورس کے کیڈٹس کو اس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں جبکہ طلبہ کے والدین کو بھی سراہتا ہوں جن کی دعاؤں اور رہنمائی نے کیڈٹس کو زندگی کا یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے میں مدد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن کیڈٹس کے پیشہ ورانہ کیریئرمیں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ اب آپ زندگی کے عملی مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں آپکو بہت سے چینلجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مجھے امید ہے کہ اس اکیڈمی میں حاصل کی جانیوالی تعلیم اور تربیت کسی مشکل کے بغیر ان چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دیگی ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ مجھے برادر ممالک سعودی عرب اور اردن کے کیڈٹس کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے انہوں نے تربیت کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں دی جانیوالی تربیت نے آپکو کسی بھی بیرونی جارحیت کیخلاف اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار کر دیا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اردن اور ہماری دفاعی افواج کے درمیان انتہائی گرم جوش اور برادرانہ تعلقات ہیں ہم مذہب ،ثقافت اور عالمی سطح پر یکساں نکتہ نظر کے مضبوط رشتوں کی وجہ سے بہت قریب ہیں ۔ ہماری افواج مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ ہر طرف امن کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ہمارے اپنے اندرونی استحکام کی ضمانت ہے ہم اس کاز پر مضبوطی سے کاربند ہیں اور کسی کو اپنے اقدامات کی غلط تشریح کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات یا جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اگر دشمن نے کبھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ناقابل تلافی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری قومی جدوجہد پاکستان ایئر فورس کے غیر معمولی تعاون کی وجہ سے بہت کاکامیاب رہی ہے ۔ قومی دفاع کا ایک اہم عضو ہونے کے ناطے پاکستان ایئر فورس نے پاک افغان سرحد کے ساتھ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی کیمپ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم بد قسمتی سے بین الاقوامی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک نے اتنی قربانی نہیں دی ہے جتنی ہم نے دی ہے اور نہ ہی ہماری طرح کسی ملک نے لا تعداد کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے جنگ لڑی اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے مرحلے میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک ملک بنائیں گے جس کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کر گزریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مسلسل حمایت سے ایسا جلد ممکن ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے حالیہ برسوں میں خود کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ پر چلتے ہوئے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں ۔ اس کے پاس انواع واقسام کے جدید پلیٹ فارمز ہیں اور اس کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافے کی کوششیں جاری ہیں ۔تقریب میں چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…