جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نیب حراست میں رات کے وقت کیپٹن(ر) صفدر کیساتھ کیا سلوک کیا گیا،صبح ہوتے ہی پیشی سے قبل کہاں لے جایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سنگل بیڈ،اٹیچ باتھ،فراٹے مارتے پنکھے والے کمرے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی نیب حراست میں پہلی رات کومہمان نوازی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب میں متعدد کمرے ایسے تیار کیے گئے ہیں جہاں کرپشن میں ملوث ملزمان کو تفتیش کے لیے رکھا جاتا ہے ،گزشتہ شب نیب نے اپنے نئے دفتر میں پہلی بار نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک ایسے کمرہ میں رکھا گیا ہے

جہاں ایک بیڈ،اٹیچ باتھ اور تیز رفتارپنکھے کے ساتھ رات چند گھنٹے تک ٹھہرایا گیا تھا ،بتایا جا رہا ہے کمرہ میں ایک چھوٹی میز،اور سنگل سیٹ صوفہ بھی موجود ہے ،جبکہ فریج اور ٹی وی کی سہولت میسر نہیں تھی۔دریں اثناء نیب عدالت میں پیشی سے قبل نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا مکمل طبی معائنہ کرایا گیا ہے ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سوموار کو گیس اور متلی آنے کی شکایت کی تھی جس کے پیش نظر نیب نے فوری طور ایک ڈاکٹر کوبلا کر طبی معائینہ کرایا اور فٹنس کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے ۔نیب کو خدشہ تھا کہ حکومت کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے عدالت سے ملزم کیپٹن صفدر کو حاصل نہ کرے جس کے پیش نظر طبی معائینہ کرایاگیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…