اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور، احتساب عدالت کے حکم پر نیب کی جانب سے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے عدالتی حکم کے مطابق 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 50 لاکھ کے مچلکے ان کی جانب سے جمع نہیں کرائے گئے بلکہ حیران کن طور پر یہ مچلکے ”بنی گالہ“ سے آئے۔حیران کن بات یہ ہے کہ مچلکے بنی گالہ میں مقیم پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نہیں بھیجے گئے بلکہ بنی گالہ کے رہائشی رب نواز نے جمع کرائے۔ جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے عدالت نے انہیں 50لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔اس سے پہلے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر ان کے بیٹے محمد جنید صفدر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد کو اسلام آباد آمد پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میرے ذہن میں ایک ہی بات گونج رہی ہے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔محمد جنید صفدر نے مزید کہا کہ این اے21 کے بھائیواوربہنوں ، آپ کوفخر ہونا چاہئے کہ آپ نے ایسےشخص کواپنانمائندہ منتخب کیا