اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک پورے خطے اور دنیا کے لئے معاشی ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور چین سلک روٹ کے ذریعے 1960سے زمینی رابطے ہیں اس پر اب اعتراض بلاجوازہے۔ اتوار کو مشیر قومی سلامتی کی جانب سے
امریکی بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کیا جائے ، مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کی طرف داری کر نے کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کر دار ادا کرے ۔