جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایک کے بعد دوسرا جھٹکا،تحریک انصاف میں بڑی بغاوت،عمران خان کیلئے نیا مسئلہ کھڑا کردیاگیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے اتوار کی شام کو تحریک انصاف کے مرکزی دفتر انصاف ہاؤس نرسری پر احتجاجی مظاہرہ کیااور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی،کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل،اور علی زیدی کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے ،

اس کے علاوہ ضلعی سطح پر بنائے جانے والے کوآرڈینیٹرز کو ختم کیا جائے، اس موقع پر تحریک انصاف کے کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل تھی جو کہ اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ جن میں تحریر تھا ضلعی کوآرڈینٹرز نامنظور نامنظور، پانچ کے ٹولے کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے،ہم نظریاتی کارکن غلط فیصلوں کو نہیں مانیں گے۔ ناراض کارکنوں کی قیادت کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے سردار عبدلعزیز، سنیٹر ہمایوں خان مندوخیل،حاجی، فضل کریم اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالعزیز اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ پرامن مظاہرہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی اجازت سے کر رہے ہیں جنھوں نے بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایک ہفتہ میں مسائل حل کردیئے جائیں ہمیں امید ہے چیئرمین عمران خان ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سردار عبدالعزیز نے کہا کہ ضلعی کوآرڈینیٹرز جو لگائے گئے ہیں انھیں ہم تسلیم نہیں کرتے ، ضلعی صدور ، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدوں کو بحال کیا جائے، انھوں نے کہا کہ تنظیمی لحاظ سے تحریک انصاف انتہائی کمزور ہے ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد ہمیں منظور نہیں انھوں نے کہا کہ تمام خرابیوں کا ذمے دار پانچ کا ٹولہ ہے جن میں تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی،

کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل، اور علی زیدی شامل ہیں ان کی جانب سے پارٹی کی قیادت سے غلط فیصلے کروائے جارہے ہیں اور پارٹی قیادت کو غلط مشورے دیئے جارہے ہیں، ہم ان لوگوں کے غلط فیصلوں کو نہیں مانتے، انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارٹی میں نئے آنے والوں کی جگہ پرانے نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دی جائے ، حلیم عادل شیخ پرتو پہلے ہی زمینوں پر قبضوں کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…