اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز۔ حسن اور حسین نواز سے الگ،اپنے فیصلے کادوٹوک اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے ،ہم عدالتوں میں پیش ہوں گے اور نظام عدل کو آزمائیں گے۔پاکستان روانگی سے قبل لندن میں اپنی رہائشگاہ سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب کسی کا دامن صاف ہوتا ہے تو وہ عدالتوں سے گھبراتا نہیں ہے اور ہم صرف عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے ہی پاکستان واپس جارہے ہیں۔

اپنے بھائی حسن نواز اور حسین نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اپنی وطن واپسی کا فیصلہ دونوں خود کریں گے۔پاناما کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو معاملات چل رہے تھے وہ پوری قوم کے سامنے آگئے ہیں جبکہ نواز شریف کی وزارت عظمی کے عہدے سے نااہلی کے بعد ہرچیز کا محور ابھی بھی وہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کی صدارت کے لیے نواز شریف کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اس بات پر انتہائی تعجب ہو رہا ہے کہ (ن) لیگ کے صدر کے انتخاب پر وہ لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔اپنی مرضی کا صدر منتخب کرنا مسلم لیگ (ن)کا جمہوری حق ہے۔مریم نواز نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے، تاہم جمہوری حکومت ایک اور مرتبہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں اور داماد کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز کو وطن واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کا جا کر سامنا کرنا چاہیے، جس پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صدر نے واپسی کا فیصلہ کیا اور وہ کل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ساتھ اب حسن نواز اور حسین نواز بھی پاکستان آ رہے ہیں اور یہ لوگ 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ ان کی پیشی کے لیے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اب انہوں نے پاکستان کا آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ کل پاکستانی ائیر لائن کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…