اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم تقسیم در تقسیم ہوتے جا رہے ہیں۔ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے۔ فوج سے زیادہ کوئی ادارہ منظم نہیں۔ شہباز شریف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا نہیں۔ ہم ساتھ نہ ہوتے تو پیپلز پارٹی حکومت مدت پوری نہ کر پاتی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر مجھے کسی نے نہیں روکا ۔
ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ناکہ کس کے کہنے پر لگایا گیا۔ سول انتظامیہ نے رینجرز کو نہیں بھیجا۔ انتظامیہ نے ہمیں تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رینجرز سے وضاحت طلب کی ہے۔ پیر تا منگل تک جواب مل سکتا ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بہت بدنام تھی۔ ہم ان کا ساتھ نہ دیتے تو پی پی حکومت مدت پوری نہ کر پاتی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے ۔ ہم نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کریں گے۔ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے۔ شہباز شریف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش سی پیک کے خلاف سازش ہے۔ نواز شریف کو صرف ڈیڈھ لاکھر وپے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے نا اہل کیا گیا۔