اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں اور داماد کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز کو وطن واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کا جا کر سامنا کرنا چاہیے، جس پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صدر نے واپسی کا فیصلہ کیا اور وہ کل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ساتھ اب حسن نواز اور حسین نواز بھی
پاکستان آ رہے ہیں اور یہ لوگ 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ان کی پیشی کے لیے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اب انہوں نے پاکستان کا آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ کل پاکستانی ائیر لائن کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہوا ہے۔