اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈہاک حج مقرر کر نے کا فیصلہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں بطور ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا

فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے ایڈ ہاک جج کے تقرر کیلئے جو سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس میں دو نام تجویز کیے گئے جن میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سینئر وکیل مخدوم علی خان کا نام شامل تھا۔ حکومت نے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد تصدق جیلانی کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت رواں

ماہ ہی عالمی عدالت کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردے گی۔واضح رہے کہ فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی ہے جب کہ بھارت نے اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جہاں اس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے 12 دسمبر 2013 کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 5 جولائی 2014 کو وہ ریٹائر ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…