اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعتاسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے خواجہ آصف سے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اقامہ ہولڈر اور غیر ملکی کمپنی میں کام کرتے رہے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قراردیا جائے جس پر عدالت نے عثمان ڈار کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کو 3 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ خواجہ آصف ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں