پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کے 21 ویں نئے سربراہ کا چارج سنبھال لیا، ایڈمرل محمد ذکااللہ نے نئے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو کمان سونپی، پاک بحریہ کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ یڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں ، چیلنجز ختم نہیں ہوئے ، خطے

میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنا ضروری ہے، باہمت اور پرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ موثر کردار ادا کررہی ہے،دوست ملک چین کیساتھ فری گیٹ کامعاہدہ طے پاگیاہے، چین سے ماڈرن سروس شپ کا معاہدہ کیا گیاہے جو کراچی شپ یارڈ میں تیار ہوگی ، برطانیہ سے اسکیننگ ہیلی کاپٹرز کا حصول رواں سال مکمل ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں نیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میںایڈمرل محمد ذکااللہ نے نئے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو کمان سونپی، جس کے بعد ایڈمرل ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کے 21 ویں نئے سربراہ مقرر ہوگئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں ، چیلنجز ختم نہیں ہوئے ، خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنا ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے۔ باہمت اور پرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ موثر کردار ادا کررہی ہے ۔ دوست ملک چین کیساتھ فری گیٹ کامعاہدہ طے پاگیاہے ۔

چین سے ماڈرن سروس شپ کا معاہدہ کیا گیاہیجو کراچی شپ یارڈ میں تیار ہوگی ، برطانیہ سے اسیکنگ ہیلی کاپٹرز کا حصول رواں سال مکمل ہوجائیگا۔واضح رہے کہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ انگلینڈ سے حاصل کی، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے 1981 میں بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف

کمانڈ اینڈ اسٹاف کے عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ظفر محمود عباسی کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورخدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا تھا، اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور مہارت پراعزازی شمشیر حاصل کی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو بطور پاک بحریہ چیف

کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کی گئی تھی جس کے صدر مملکت ممنون حسین نے منظوری دے دی تھی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…