بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

میڈیکل انٹری ٹیسٹ سیکنڈل،ایک پیپر کا کتنا ریٹ فکس تھا اور یہ مکروہ دھندا کب سے جاری تھا۔۔۔تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل انٹری ٹیسٹ سیکنڈل میں تہلکہ خیز انکشافات ،ایک پیپر کا کتنا ریٹ فکس تھا اور یہ مکروہ دھنداکب سے جاری تھا۔۔۔سب کچھ سامنے آگیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق انٹری ٹیسٹ سکینڈل میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ، کنٹرولر امتحانات اور ملازمین ہی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے میں ملوث پائے گئے، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے ایک پیپر کا ریٹ20لاکھ مقرر تھا جبکہ یہ سلسلہ 7سال سے جاری تھا،

ایف آئی اے نے وائس چانسلر جنید سرفراز کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ انٹری ٹیسٹ کے پرچے لیک کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کردئیے ہیں ۔نجی ٹی وی  کے مطابق یونیورسٹی ملازمین سوشل میڈیا پر انٹری ٹیسٹ کے پرچے لیک کرتے تھے جبکہ اس کے عوض وہ پرائیویٹ اکیڈمیوں اور امیر طلبہ و طالبات سے لاکھوں روپے بھی بٹورتے تھے ، اس دوران طلبہ وطالبات کو حل شدہ پرچے دئیے جاتے تھے اور خفیہ مقامات پر ان کی تیاری بھی کرائی جاتی تھی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے معاملے کی مزید تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا اعلان کردیا ہے، اس دوران نئے انٹری ٹیسٹ کے لئے طلبہ وطالبات سے کسی بھی قسم کی مزید فیس وصول نہیں کی جائے گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سئائنسز کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے بھی میڈکل انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار دئیے تھے اور حکم دیا تھا کہ صوبے بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…