اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نواز شریف نے لندن جانے سے قبل ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی بلال یاسین سے ملاقات کی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ جبکہ حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ کو بھی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔واضح رہے کہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران بھی شریف فیملی کے درمیان بہت سے اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے اس موقع پر حمزہ شہباز لندن چے گئے تھے۔