اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لندن میں ہیں اور وہ 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے، اس کے علاوہ کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے خاندان کا کوئی فرد بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ 9 اکتوبر 2017ء کو مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز نے بھی عدالت پیش ہونا تھا، میڈیا ذرائع
کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی کیموتھراپی آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گی، جس کی وجہ سے نواز شریف لندن میں ہی رہیں گے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کلثوم نوازکی صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔ ان کے علاوہ کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز،حسین نوازاورحسن نوازبھی لندن میں مقیم ہیں، اس لیے یہ لوگ بھی احتساب عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے۔