اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،صدر مملکت

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر انسانی وسائل کی ترقی کے سلسلے میں ایک اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ملک کے سماجی اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات رفا ہ انٹرنیشنل یونیورسٹی

کے چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے اعلی تعلیم نظام میں پچھلے چند سالوں میں بہتری آئی ہے اور رفا یونیورسٹی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنا تعلیمی نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ خواتیں ہماری آبادی کے نصف حصے پر مشتمل ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی ثانوی اور اعلی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔ انھوں نے رفا یونیورسٹی میں ویمن انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیزکے شعبے کے آغازکو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے اس طرح کے کیمپیسس کی تعمیر سے بہتر تعلیم میں مدد ملے گی اور ان کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ اس موقع پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ صدر مملکت نے چانسلرحسن محمد خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چانسلر نے صدر مملکت کو

یونیورسٹی کی جانب سے تعمیر کیے گئے چیریٹی اسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کی بھی دعوت دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…