ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناموس رسالتؐ اور ختم نبوتؐ پر تن من دھن قربان پاک فوج کا دبنگ بیان، اسلام دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناموس رسالت اور ختم نبوت پر ہر پاکستانی مسلمان جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے اور پاک فوج بھی ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیںکرے گی ، پاکستان میںکسی دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانے نہیں ہیں، 15سال میں پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دیں، جب پوری دنیا کام خراب رکھنے میں لگی ہو تو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے،

4غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں کسی بڑے دہشتگرد حملے کو پلان کر رہے ہیں جس کی انفارمیشن ہم نےدفتر خارجہ کے لیٹر کے ذریعے شیئر کی ہے، ہم نے اہداف حاصل کر لئے اب منزل قریب ہے ،سپیشل کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہ ہونا دراصل خاموشی کی زبان میں اظہار کرنا ہے، سکیورٹی خدشات پر رینجرز احتساب عدالت میں تعینات کی گئی، ناخوشگوار واقعہ مس کوارڈینیشن کے باعث پیش آیا، آرمی چیف بھی بغیر شیڈول اور اطلاع اگر جنگی مشقوں میںشرکت کیلئے آئیں تو انہیں بھی روک دیا جائے گا،سکیورٹی کی صورتحال فاٹا میں بہتر بنائی، فارن ٹیم ایک فون کال پر میران شاہ میں میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے، 25ہزار قبائلیوں نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے جمع ہو کر سکیورٹی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا، بھارت سویلین آبادی پر بلا خطر اور ہچکچاہٹ نشانہ بناتا ہے ، کشمیر میں نان سٹیٹ ایکٹر ز کی دخل اندازی تحریک آزادی کو نقصان پہنچاسکتی ہے، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے جلد خبر دینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کستان میںکسی دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانے نہیں ہیں، 15سال میں پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دیں، جب پوری دنیا کام خراب

رکھنے میں لگی ہو تو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، 4غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں کسی بڑے دہشتگرد حملے کو پلان کر رہے ہیں جس کی انفارمیشن ہم نےدفتر خارجہ کے لیٹر کے ذریعے شیئر کی ہے۔ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ملک کو استحکام کی جانب لے کر جانا ہے۔اگر ہم نے بیرونی ایجنڈا قبول کر لیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

محرم الحرام کے دوران کراچی میں خودکش حملے کی اطلاعات تھی،بروقت کارروائی کر کے اس کو کام کر دیا۔ قوم کو فخر ہونا چاہئے کہ فوج، رینجرز ، انٹیلی جنس ، پولیس نے بہادری سے کام کیا، کیا دنیا کے کسی ملک کو پاکستان سے زیادہ دہشتگردی کا خطرہ تھا، اداروں کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں، سکیورٹی کی صورتحال فاٹا میں بہتر بنائی،

فارن ٹیم ایک فون کال پر میران شاہ میں میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے، 25ہزار قبائلیوں نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے جمع ہو کر سکیورٹی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف عنقریب ایران کا دورہ کرینگی۔ 4غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں کسی بڑے دہشتگرد حملے کو پلان کر رہے ہیں جس کی انفارمیشن ہم نےدفتر خارجہ کے لیٹر کے ذریعے شیئر کی ہے۔

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 42شہری شہید، 180زخمی ہیں۔ بھارت سویلین آبادی پر بلا خطر اور ہچکچاہٹ نشانہ بناتا ہے جبکہ ہمارے پاس یہ آپشن نہیں کیونکہ ایل او سی کی دوسری جانب ہمارے ہی کشمیری بھائی ہیں جس کی وجہ سے ہم صرف بھارتی دفاعی تنصیبات کو ہی ایل او سی پر نشانہ بناتے ہیں۔ قومی سطح پر بیانیہ تبدیل کرنے کیلئے دشمن بھی متحرک ہے جس کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے میڈیا کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ بھارتی آرمی چیف کی

جانب سے پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی پر ردعمل دینے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت شوق پورا کر لے ہم اس کو مسکراتے ہوئے بھرپور جواب دینگے۔ ناموس رسالت اور ختم نبوت پر ہر پاکستانی مسلمان جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے اور پاک فوج بھی ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ،

نہ پہلے کیا ہے اور نہ پہلے کیا ہے،کشمیر، فلسطین، میانمار میں مسلمانوں کی حالت زار پر ردعمل ریاست کے طور پر دیا، کشمیر کی تحریک آزادی حقائق پر مبنی ہے جو کہ سیاسی جدوجہد ہے، کشمیر میں نان سٹیٹ ایکٹر ز کی دخل اندازی تحریک آزادی کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ آرمی چیف اعلان کر چکے ہیں پاکستان کے باہر بیٹھے ملک کے خلاف ہرزا سرائی کرنے والوں کے

خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کی پیشی کے موقع پر رینجرز واقعہ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز آئین کے آرٹیکل 147کے تحت بلائی جاتی ہے ، رینجرز 2014سے سول علاقوں میں کام کر رہی ہے۔سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر بدنظمی ہوئی، سول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے رینجرز کو بلایا گیا، صبح سات بجے رینجرز وہاں موجود تھی،

رات گئے احکامات ملے تھے۔ جب سپاہی کو ہدایات دیدی جائے کہ کسی غیر متعلقہ فرد کو نہیں جانے دینا تو اس نے احکامات کی تکمیل کرنی ہے۔ آرمی چیف بھی اگر آرمی کی مشقوں کے دوران شناختی کارڈ جو کہ ان مشقوں کے مہمانوں کو ایشو کیا جاتا ہے نہ پہنیں تو وہاں موجود فوجی گارڈ ان سے بھی کارڈ طلب کرے گا۔ احتساب عدالت کے باہر مس کوارڈینیشن ہوئی جو کہ

انتظامی عدم توجہی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر حکم تحریری ہو۔ رینجرز کے 3ونگز کو درخواست کی گئی ۔کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا بھارتی ایجنٹ کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہے جو کہ پروسیس میں ہے جس پر جلد ہی فیصلہ کر لیا جائے گا اور اس فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ جس ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے اس کیلئے اپنا دفاع کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کی معیشت اس وقت بہت

خراب نہیں تو بہت اچھی بھی نہیں۔ اشارئیے اچھے نہیں۔ فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف ملک میں پھیلائے جانے والے بیانیہ میں بڑی سیاسی جماعت کیا شامل ہے؟پانامہ جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران سپریم کورٹ کے حکم کے تحت شامل ہوئے، انہوں نے کوئی چیز اپنے پاس سے نہیں دی، آئین کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آرمی چیف کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا، اس سے قبل الزام تراشی کا سلسلہ رہا۔ پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں جو کہ الزام تراشی کے باعث ضائع ہو سکتی تھیں ۔ آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات میں آرمی چیف نے اپنا موقف ٹھوس دلائل سے سامنے رکھا ہے۔ آرمی چیف کے دورے سے افغانستان میں اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے۔

افغان فوج کی ایک گنجائش ہے جس میں وہ اپنے ملک کی حفاظت کیلئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ افغانستان کا 50فیصد علاقہ ان کے انڈر نہیں۔ افغانستان کو اس کی طرف باڑ لگاکر دینے کی آفر کی ہے۔ افغان فوج کو تربیت دینے کی بھی آفر کی ہے۔ دہشتگردوں کے پاکستان میں ٹھکانوں کی بات درست نہیں ، افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش موجود ہیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ نواز شریف کی ن لیگ کی جنرل کونسل اجلاس میں سقوط ڈھاکہ کی مثال بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اور چیز پاکستان سے زیادہ اہم نہیں جب یہ سوچ ہم سب میں آگئی تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ ملک دشمن قوتیں فرقہ وارانہ

اختلافات کو بھڑکانا چاہتی ہیں، راجہ بازار واقعہ پر انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے ترجمان پاک فوج سے سوال کیا کہ سپیشل کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ کیوں جاری نہیں کیاتو اس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ خاموشی بھی ایک طرح کا اظہار ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…