اسلام آباد(آئی این پی) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ایک اہم گواہ کا تنازع کھڑا ہوگیا،نادرا کے گواہ قابوس حیدر نے اسحاق ڈار کے خلاف 21اگست کو نیب میںریکارڈ جمع کرایا اور 23اگست کو ان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،اب قابوس حیدر کے پاس نہ کوئی ریکارڈ ہے اور نہ نوکری اس لیے نیب کے نادرا میں واحد گواہ نے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف بیان ریکارڈ کرانے سے انکارکردیاہے۔
جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف اہم گواہ کا تنازع کھڑا ہوگیا ہے،نادرا کے گواہ قابوس حیدر کو شہادت کیلئے تیار رہنے کا نیب کی جانب سے نوٹس ملا ہے، قابوس حیدر نے 21اگست کو نیب کو ریکارڈ جمع کرایا اور 23اگست کو ان کو نوکری سے برخاست کردیاگیا، قابوس حیدرکہتے ہیں کہ برطرف ہونے کے بعد ریکارڈ اب کہاں سے لائوں، قابوس حیدر نے نادرا کی جانب سے اسحاق ڈار کے
خلاف ریکارڈ جمع کرایا تھا،نیب کو کسی بھی تاریخ کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف شہادت دینے کا نوٹس موصول ہوا،لیکن چونکہ اب وہ نادراکے ملازم نہیں رہے اور نہ ان کے پاس کوئی ریکارڈ ہے اس لیے اب وہ اپنا بیان ریکارڈ نہیں کراسکتے ،قابوس حیدر نیب کے پاس نادرا کے واحد گواہ تھے، جن کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد نیب کوپریشانی کا سامنا ہے،نیب کو 28 گواہوں میں سے اسحاق ڈار کے خلاف ایک گواہ کم ہوگیا ہے، اب نادرا اسحاق ڈار کے خلاف کوئی شخص گواہی دینے والا نہیں رہا۔