اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان دہشتگردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے، وزیراعظم

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

مری (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘ پاکستان کو چیلنجز کا آج سامنے ہے پھر بھی ہم ترقی کررہے ہیں‘ جمہوریت مضبوط ہونے سے ہی ملک کے مسائل حل ہوتے ہیں‘ پاکستان کوئی عام ملک نہیں بلکہ ایک ایٹمی قوت ہے‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے‘ پاکستان کے دو لاکھ سے زائد جوان دہشت گردی یک خلاف پوری

دنیا کی جنگ لڑرہے ہیں‘ کامیابی صرف مال یا کسی عہدے کے حاصل کرنے سے حاصل نہیں ہوتی‘ لارنس کالج نے اچھے انسان اور لیڈر پیدا کئے ہیں‘ کالج میں ہیڈ بوائے اور پریفیکٹ بننا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے‘ اساتذہ کے سکھائے گئے اصول آج بھی میرے لئے مشعل راہ ہیں۔ جمعرات کو لارنس کالج گھوڑا گلی کے 157 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پرنسپل صاحب سے اجازت لی ہے کہ اردو میں تقریر کرنے دی جائے تمام طلباء کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کی تعلیم کا ایک اور سال مکمل ہوا۔ آپ سے زیادہ آپ کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی محنت سے آپ یہاں موجود ہیں۔ میرے لئے یہ اعزاز ہے کہ میں آج آپ سے مخاطب ہوں کیونکہ آج سے 42 سال پہلے میں آپ کی جگہ پر کھڑا تھا اور وہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔ آپ پاکستان کے چند بہترین اداروں سے تعلیم پاچکے ہیں۔ اس کالج نے بہت سے نمایاں افراد پیدا کئے جن میں کچھ سیاست میں گئے‘ فوج میں یا دیگر شعبوں میں گئے اس کالج نے اچھے انسان پیدا کئے ہیں۔ ان طلباء کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے جو لوگ آج آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو دیکھ لیں یہ آپ کی زندگی کے بہتریند وست ہوں گے جو عمر بھر رہے گی۔ کالج میں ہیڈ بوائے اور پریفیکٹ بننا ایک اعزاز ہوتا ہے جن طلباء نے یہ اعزاز حاصل کیا ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سال جو قائد اعظم شیلڈ کے فاتح

کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ہمارے زمانے میں تعلیم پر کم اور کھیل پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی اس کالج سے میری خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ یہ آپ کی یادیں عمر بھر ساتھ رہیں گی۔ آپ کی یادیں کتابوں کی نہیں اس کھیل کے میدان کی ہوں گی جہاں آپ کی تربیت ہوتی ہے اس کالج کا پاکستان میں بڑا کردار ہے اس کالج نے لیڈر پیدا کئے ہیں۔ لارنس کالج ایکسیلینسکا نام ہے اساتذہ کے سکھائے گئے اصول آج بھی میرے لئے مشعل راہ ہیں آپ

کے اساتذہ کی یادیں آپ کے ساتھ رہیں گی یہی لوگ کل آپ کے دوست ہوں گے۔ آپ کا فرض ہے کہ ساری زندگی ان کی عزت کریں کالج کے پرنسپل نے اس ادارے کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو چیلنجز بھی درپیش ہیں لیکن ہم ترقی بھی کررہے ہیں۔ ہمارا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کو دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور جن کا ایک مقام ہے دنیا میں بجلی کے مسائل تھے جو حل

ہوتے۔ مسائل حل ہوتے رہیں گے لیکن جس ملک میں جمہوریت پنپتی ہے اسی ملک کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ آج جمہوری اقدار کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور جمہوریت کی مضبوطی سے ملکی مسائل کو حل کیا جائے۔ ہم عام ملک نہیں بلکہ ایک ایٹمی قوت ہیں جس نے اپنے وسائل اور محنت سے یہ طاقت حاصل کی ہے۔ ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں آج دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی یک خلاف جو جنگ ہے وہ پاکستان لڑرہا

ہے۔ ہمارے دو لاکھ سے زائد جوان دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ہزاروں شہادتیں ہوئی ہیں اور قربانیاں دی گئی ہیں۔ شہیدوں نے پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا اور آج بھی کررہے ہیں میں امید کرتا ہوں جو تعلیم و تربیت آپ نے یہاں حاصل کی وہ آپ کے ضرور کام آئے گی۔ کامیابی صرف مالی نہیں ہوتی یا کسی عہدے سے نہیں آتی اس کالج نے اچھے انسان اور محبت وطن پاکستانی پیدا کئے ہیں۔ میں کالج کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضرہوں۔ دو سو ملین روپے کالج کی ترقی اور تعمیر کے لئے مہیا کئے جائیں گے۔ کالج کے اساتذہ مطمئن ہوں گے تو طلباء کی اچھے انداز میں تربیت کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…