جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نے 3 دن پہلے میرے کان میں آکر کہا کہ پاکستان میں مارشل لا لگوادیں،سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہددری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) نےعدلیہ اور فورسز کے خلاف گھناﺅنی سازش کی۔ انہوں نے احتساب عدالت کے باہر رینجرز کو خود  ہی بلایا اور کہا کہ رینجرز عدلیہ کا تحفظ کرے اور بعد ازاں خود ہی واویلا کر دیا۔ ڈی جی رینجرز پنجاب اس وقت بارڈر پر پھر رہے تھے۔ لیکن یہ چاہتے تھے کہ

ڈی جی رینجرز کو طلب کریں اور فارغ کر دیں۔ پھر کسی نے ان کو بتایا کہ ڈی جی رینجرز سیالکوٹ کے بارڈر پر جہاں فائرنگ ہوئی، وہاں دشمن کو دو ٹوک جواب دینے جائیں یا آپ کے سامنے پیش ہو جائیں۔غلام حسین نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے  مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کی والدہ بھی لندن جا رہی ہیں، جبکہ ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر انتہائی خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم  نواز اپنے والد کو کہتی ہیں کہ آپ نے بڑی حکومت کر لی ہے، اب آپ کو چاہئیے کہ آپ ڈٹ جائیں اور ایسا بندو بست کریں کہ فوج اور ججز کو شکست ہو جائے تاکہ ہم جب دوبارہ حکومت میں آئیں تو کھُل کر جو چاہیں کریں اور پیچھے مڑ مڑ کر نہ دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی پر اب نواز شریف بھی وہی باتیں کر رہے ہیں۔غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ  تین دن قبل انہوں نے میرے کان میں کہا کہ اس ملک میں مارشل لا لگوا دیں۔ پروگرام کے دوران مزید باتیں کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ پاک فوج اس ملک کے سسٹم کو چلانا چاہتی ہے۔اطلاعات کے مطابق آرمی چیف نے کابل میں مزید دورہ کرنا تھا لیکن وہ واپس آئے اور کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔چوہدری غلام حسین نے پروگرام کے دوران مزید کیا باتیں کیں آپ بھی دیکھئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…