قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباکو مفت شراب سپلائی کرنیکا انکشاف

5  اکتوبر‬‮  2017
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کو مفت شراب کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔روزنامہ نیا اخبار کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر وقار شاہ نے انکشاف کیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا کی جانب سے طلبہ کو مفت شراب مہیا کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ یونیورسٹی میں داخل ہونے والی ایک گاڑی میں شراب کی بوتلیں موجود ہیں
جسے چیک کیا گیا تو گاڑی میں شراب کی بوتلیں موجود تھیں جو طلبہ کو مفت فراہم کی جانی تھیں ۔تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ملزمان گاڑی سمیت اوپر پہاڑی سے ہزارہ کی جانب فرار ہوگئے ہیں ۔وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف نے جامعہ میں منشیات کی سپلائی نہ رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی دیواریں وسیع احاطے پر مشتمل ہیں جس کے باعث ڈرگ مافیا کے کارندوں کو روکنا آسان نہیں ۔انہوں نے کہا جامعہ کراچی کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے طلبہ پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر طلبہ کو نکال دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…