کراچی(این این آئی) گورنرسندھ محمد زبیر نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ فیصلہ دلیل کیخلاف دیاگیا، عدالتی توضیح سے کوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے گورنرسندھ نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط قراردیدیا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ پرنااہل قراردینے کی عدالتی توضیح سے کوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا، کوئی
بھی مالیاتی ماہرججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کرسکتا۔گورنرسندھ نے کہاکہ ملکی قانون کے مطابق وصول کی جانیوالی رقم تنخواہ کہلاتی ہے، ججوں نے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف نے تنخواہ چھپائی، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں ججوں کی توضیح غلط ہے، نااہلی کا فیصلہ دلیل کیخلاف دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کیا کسی نے تنخواہ نہ لیتے ہوئے تنخواہ کی وصولی ظاہرکی اوراس پرٹیکس بھی دیا؟ میری رائے کئی دہائیوں پر مبنی اکائونٹنگ تجربے کی بنیاد پر ہے کیونکہ میں آئی بی ایم کا چیف فنانشل آفیسر بھی رہ چکا ہوں۔