بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا گیا‎

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب)پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر

کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب تحریکانصاف کے رہنما نے کہا ہیکہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزمات کے بعد عائشہ گلالئی کو خط لکھا تھا جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ۔دریں اثنا تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کا تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام میں کراچی کی صورتحال پر عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے پانی میں کرنٹ کی وجہ سے مر رہے ہیں، آپ جیسی عوام ان کو چاہیے، آپ جیسی بھیڑ بکریاں ان کو چاہئیں، کراچی کے بارے میں کہا کہ یہاں کئی سیاسی جماعتیں حکومت میں آئیں مگر کسی نے نکاسی آب کے لیے کوئی کامنہیں کیا۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں کوئی جلسہ ہوتا ہے لوگ ناچتے ہوئے جاتے ہیں اور گاتے ہوئے آتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ کراچی کی صورتحال دیکھ کر مجھے افسوس ہوتا ہے اور اس سے زیادہ افسوس اس ملک کی عوام پر ہوتا ہے جن کے گھر تباہ ہو جائیں اور سڑکیں ٹوٹ بھی جائیں تب بھی یہ لوگ جلسوں میں جا کر ناچیں گے اور کبھی جیالے بن جائیں گے

تو کبھی شیر، کبھی شیرنیاں بنیں گے تو کبھی کھلاڑی۔ انہوں نے اس پیغام میں جہاں عوام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہاں سیاسی جماعتوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا جسے تحریک انصاف نیا خیبر پختونخوا کہتی ہے، میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔3عائشہ گلالئی نے کہا کہ جب تک آپ کی سڑکیں ٹوٹیں گی نہیں اور آپ کے گھر تباہ نہیں ہوں گے تو انہیں نئے منصوبوں کے ٹھیکے کیسے ملیں گے؟ عائشہ گلالئی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ درخت لگانے کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ آخر درخت لگائے کہاں گئے ہیں؟ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ عوام آواز نہیں اُٹھاتی اور جب تک آپ آواز نہیں اٹھائیں گے آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…