اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین وقار ذکا کے ہمراہ واپس پاکستان پہنچ گئے۔ ٹویٹر پر اپنی نقل و حرکت سے آگاہ کرتے ہوئے عامرلیات کا کہنا تھا کہ انکو وہاں برہمی امیگریشن حکام کی جانب سے قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا انہوں نے امیگریشن حکام کی بہت منت سماجت کی لیکن انہوں نے وقار ذکا اور عامر لیاقت حسین کو پاکستان واپس بھیج دیا۔عامر لیاقت حسین کل اپنا پروگرام بھی کرینگے
بعد ازاں انہوں نے اپنے چینل سے بات چیت کی جس میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یہ برما کی حکومت نے ان سے غلط بیانی کی تھی کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے اور وقارذکاء کو انہوں نے ائیرپورٹ پر روک لیا اور پوچھا کہ برما کیا کرنے آئے ہیں ہم نے بتایا کہ صحافی ہیں اور ارکھان سٹیٹ کے حالات کو کور کرنے آئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ادھر تو سب کچھ ٹھیک ہے پھر انہوں نے مجھے اور وقار ذکاء کو علیحدہ کمروں میں بند کر دیا اور کئی گھنٹوں تک سوال جواب کرتے رہے۔بعد ازاں انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ واپس جا رہے ہیں۔ جب میں نے اُن سے مطالبہ کیا کہ ہمارے پاسپورٹ تو واپس کر دیں تو برمن حکام نے جواب دیا کہ وہ اب ہوائی جہاز میں ہی واپس ملیں گے۔ اس کے بعد وہ ہمیں دھکے دیتے ہوئے جہازمیں لے گئے۔پروگرام کے دوران عامر لیاقت حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے