ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پانامہ کیس کا نتیجہ،سابق عسکری قیادت نے انتباہ کردیا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان(وی او پی) نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ نقطہ عروج پر پہنچ چکا ہے اور اب بال عدالت عظمیٰ کے کورٹ میں ہے۔ اس معاملہ کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ اس سے ملکی سیاست اور معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے جبکہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

سرد جنگ جیتنے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم تھا مگر اب ہمیں ولن سمجھا جا رہا ہے اسلئے ان حالات میں روس اور چین سے تعلقات بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وی او پی کے قائم مقام صدر ایڈمرل احمد تسنیم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وائس ایڈمرل ہارون، برگیڈئیر میاں محمود، سابق سفیر سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر سائمن شروف، برگیڈئیر محمد ریاض، میجر مقصود، کیپٹن بابر ظہیرالدین، میجر فاروق حامد خان، نواز علی، برگیڈئیر مسعود الحسن اور دیگر شریک تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پاک افغان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے اور امریکہ کو چائیے تھا کہ وہ جدید ریڈار اورالیکٹرانک ساز و سامان دیتا تاکہ آمد و رفت کو بہتر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ وضاحت دے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کی جانب سے تورا بورا پر قبضہ کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے اور افغان پارلیمنٹ کے ممبر حضرت علی جس نے 2001 میں القائدہ کو اس علاقہ سے نکالنے میں امریکہ کی مدد کی کی درخواست کے باوجود داعش کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ایک اور ممبر پارلیمنٹ ظاہر قادر نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو امریکی ہیلی کاپٹروں کے زریعے تورابورا میں اتارے گئے۔ تورا بورا پاکستان کے سرحد سے متصل ہے اور یہ صورتحال پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سابق عسکری ماہرین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے جسے ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔بھارتی ڈراموں اور فلموں پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس کا ہدف ہمارا نئی نسل ہے۔اگر بھارتی نشریات کی اجازت دینی ہوتو یہ دو طرفہ ہونا چائیے۔ انھوں نے کہا کہ فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے لائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…