پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’مریم نواز کی سپریم کورٹ میں پیش کی گئیں دستاویزات جعلی نکلی‘‘

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس سے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ کی جلد نمبر چار میں شریف خاندان کے بارے میں بڑی سنگین دستاویز لف کی گئی ہیں جنھیں کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کی جلد نمبر چار میں ایسا کیا ہے جس کے بارے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ

نظرانداز نہیں کی جاسکتی ہیں؟برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر چار ایونفیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت سے متعلق ہے۔اس جلد میں ایونفیلڈ اپارٹمنس سے متعلق بنیادی طور پر تین سوالات سامنے رکھے گئے تھے۔سوال نمبر ایک: کیا حسن نواز اور حسین نواز 90 کی دہائی کے آغاز میں اس عمر کو پہنچ چکے تھے کہ وہ اپارٹمنٹس کی فروخت یا ملکیت حاصل کر سکتے تھے؟سوال نمبر دو: بیئرر شیئرز فلیٹس میں کیسے تبدیل ہوئے؟سوال نمبر تین: نیلسن اینٹرپرائز لمیٹڈ اور نیسکول اینٹرپرائز لمیٹڈ کے اصل مالکان کون ہیں؟رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن صفدر سے ایونفیلڈ اپارٹمنٹس کی تفصیلات پوچھیں کی گئیں۔جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق مریم نواز نیلسن اور نیسکول کمپنی کی اصل اور حقیقی مالکہ ہیں اور ایونفیلڈ اپارٹمینٹس 2012 اور اس سے پہلے ان کی ملکیت رہے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے جے آئی ٹی کے سامنے جو ‘ٹرسٹ ڈیڈ’ اور سپریم کورٹ کو اس کی جو نقول پیش کی گئیں وہ جعلی تھی اور اس کا مقصد سپریم کورٹ کو گمراہ کرنا تھا۔قطری خط کے ساتھ جو دوستاویزات لف کی گئی ہیں وہ شریف خاندان کی جانب سے فراہم کردہ منی ٹریل میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے بعد میں ‘تیار کی گئی تھیں۔

’ چنانچہ حمد بن جاسم الثانی کے دونوں خطوط ‘جھوٹ’ ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں۔حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی کے سامنے بیان تبدیل کرنے اور سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے جواب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کا اشارہ ملتا ہے۔حسین نواز اور حسن نواز کی عمر سے متعلق سوال پر جے آئی ٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ سنہ 2000 حسن نواز اور حسین نواز کا کوئی آزاد ذریعۂ آمدن نہیں تھا اور وہ مالی طور پر اپنے خاندان پر انحصار کرتے تھے۔

یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حسین نواز یا حسن نواز انفرادی یا اجتماعی طور کسی بھی طرح ایونفیلڈ کی جائیداد کی خریداری اور دیکھ بھال میں شریک نہیں تھے۔بیئرر شیئرز فلیٹس میں کیسے تبدیل ہوئے؟ اس بارے میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فلیٹس قطرے شہزادے کی ملکیت نہیں تھے اور قطری سرمایہ کاری کے بدلے میں بیئرر شیئرز کی فراہمی بالکل جھوٹ ہے۔نیلسن اینٹرپرائز لمیٹڈ اور نیسکول اینٹرپرائز لمیٹڈ کے اصل مالکان کون ہیں،

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا لیکن جے آئی ٹی کے طلب کیے جانے کے باوجود وہ ان کی ملکیت کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ ایونفیلڈ جائیداد کی اصل اور حقیقی مالکہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے ذریعے مریم نواز تھیں (اور شاید اب بھی ہیں، اور مریم نواز کا ‘ٹرسٹی’ ہونے کا دعویٰ جعلی ثبوت پیش کر کے سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…