اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

لندن‘ جے آئی ٹی وکلا شریف فیملی کیخلاف ثبوت حاصل کرنے میں ناکام

datetime 10  جولائی  2017 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی نے شریف فیملی کی جائیداد اور بینک اکائونٹ کے بارے میں تفتیش کیلئے وکلا کی جس فرم کی خدمات حاصل کی تھیں اطلاعات کے مطابق وہ شریف فیملی کے خلاف ثبوت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق وکلا کی فرم نے خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کو ایک خط لکھا تھا جس میں ٹرسٹ کی دستاویزات پر موجود دستخط کے اصلی ہونے کی تصدیق کرنے اور اس بات

کی تصدیق کرنے کیلئے کہ اس حوالے سے کوئی جعلسازی نہیں کی گئی ہے لیکن برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ آفس نے وکلا کی فرم کے اس خط کا اب تک کوئی جواب نہیں دیاہے۔کم وبیش یہی صورتحال مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز اور بینکوں کی ہے اور بینکوں نے جن میں بارکلے ،ایچ ایس بی سی ،امریکن ایکسپریس، لائیڈز اور ٹی ایس بی شامل ہیں وکلا کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالنامے کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ،ایک مقامی روزنامے کے مطابق برطانوی قانون کے تحت بینک سوائے فوجداری تفتیش کےجس میں عدالت کی جانب سے بینکوں سے اس طرح کے معاملات میں تعاون کی درخواست کی گئی ہو اپنے کھاتے داروں کی تفصیلات کسی اور کو منتقل نہیں کرسکتیں، انگریزی روزنامے کے مطابق معلوم ہواہے کہ حسن او ر حسین نواز سے لین دین کرنے والے تمام بینکوں نے سپریم کورٹ کو پہلے ہی بتادیاہے کہ وہ برطانیہ میں حسن اور حسین سے مکمل طورپر مطمئن ہیں اور نواز شریف کے بیٹوں نے اپنے برطانوی اکائونٹس میں جو رقوم وصول کیں اور جو رقوم باہر بھیجی گئیں وہ مکمل طورپر شفاف اور جائز تھیں، اطلاعات کے مطابق بینکوں نے کہا انھیں کبھی کسی طرح کی منی لانڈرنگ کا شبہ نہیں ہوا اور حسن او ر حسین کی کمپنیوں کے ساتھ جو کم

وبیش 2؍ عشروں سے کام کررہی ہیں ڈیلنگ میں کسی طرح کی کوئی پریشانی پیش نہیں آئی، اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے لندن میں وکلا کی جس فرم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اس نے ان بینکوں سے حسن اورحسین کے تمام بینک اکائونٹس کے گوشوارے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اطلاعات کے مطابق کسی بھی بینک نے اس خط کاجواب نہیں دیا اور یہ بات ناممکن ہے کہ بینک اپنے کھاتے داروں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرسکے کیونکہ یہ کھاتے داروں کے معاملات راز میں رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔چونکہ برطانیہ میں شریف فیملی کے ارکان کے خلاف کوئی کرمنل مقدمہ نہیں ہے اس لئے یہ بھی ناممکن ہے کہ حکومت کسی بھی سطح پر اس طرح کی کسی درخواست کو قبول کرے اسی طرح مضبوط قانونی وجوہات کے بغیر ریونیو اور کسٹمز اور لینڈ رجسٹری کے محکمے بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے؎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…