اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری خارجہ و امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ داعش پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے ، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے ۔ نائن الیون کے بعد دنیا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی بقا اولین ترجیح ہے ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی آرہی ہے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب لارہے ہیں پاکستان اور ین کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں بھارت اور افغانستان سے بھی تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں بھارت سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہمیں پا کستان کا مفاد ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی بھی دہشتگردی کا خطرہ ہے شدت پسند تنظیم داعش پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے. پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی بھی دہشتگردی کا خطرہ ہے شدت پسند تنظیم داعش پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے .سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے سانحہ پشاور سمیت دہشتگردی کے بیشتر حالیہ واقعات کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ہے بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائیاں کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن اور مضبوط افغانستان کا حامی ہے غیرمستحکم افغانستان خطے اور دنیا کے امن کیلئے نقصان دہ ہے #/s#