’’عمران خان ، بابر اعوان کے ساتھ ہاتھ کر گئے‘‘

24  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سینئر قانون دان بابر اعوان کے ساتھ ہاتھ کر گئے۔ تفصیل کے مطابق معروف قانون دان نعیم بخاری پانامہ لیکس کیس میں عمران خان کے ’’لیڈ کونسل‘‘ ہوں گے اور ڈاکٹر بابر اعوان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایک نجی اخبار کے مطابق عمران خان سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ نعیم بخاری لیگل ٹیم کو لیڈ کریں گے اور عدالت میں دلائل دیں گے۔ نعیم بخاری نے عمران خان پر واضح کر دیا تھا کہ اگر اعتزاز احسن ، بابر اعوان سمیت کسی بھی وکیل کی اس کیس میں لیڈ کونسل کے طور پر خدمات لی گئیں تو وہ اپنا وکالت نامہ واپس لے کر کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔

عمران خان نے پانامہ لیکس کیس کی 4رکنی لیگل ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نعیم بخاری کو ان کے تحفظات کے پیش نظر لیگل ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ عمران خان نے جو لیگل ٹیم مقرر کی تھی اس میں بابر اعوان شامل تھے لیکن انہوں نے کسی اور کی سربراہی میں ٹیم کا حصہ بننے سے معذوری ظاہر کر دی ۔

بابر اعوان’’لیڈ کونسل‘‘اور کیس میں لیڈنگ رول نہ ملنے کی صورت میں اس کیس کی پیروی کے لئے تیار نہیں ہوئے۔دوسری جانب نعیم بخاری کو’’لیڈ کونسل ‘‘کے طور پر کیس اور دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…