عمران خان کیلئے بڑی خوشخبری ’’ آپ اس عہدے کے اہل نہیں‘‘ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا !!!

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔پراسکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے وکیل نے کل لاہور سے آنا تھا لیکن وہ موٹروے بندش کی وجہ سے نہیں آسکے لہذا سماعت ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہیں موٹروے پر آنے کی کیا ضرورت تھی وکیل ہوائی جہاز پر بھی آسکتے تھے اس موقع پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب کی رپورٹ میں بھرتیوں سے متعلق حقائق مخفی رکھے گئے ہیں ایک ڈی جی نیب حسنین احمد کے کورٹ مارشل ہونے کے باوجود اعلیٰ عہدے پر کام کررہے ہیں اس حوالے سے عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج کل یہ رواج بن چکا ہے کہ ایک ساتھ کورٹ مارشل ہونے کے باوجود کئی عہدوں پر براجمان رہے ہیں جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کورٹ مارشل یافتہ شخص کسی سرکاری عہدے کا اہل نہیں ہے نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈکے مطابق ڈی جی نیب حسنین کو کسی سرکاری ملازمت کیلئے نااہل قرار نہیں دیا گیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب نے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں عدالت نے نیب کے وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیب اور کرپشن بارے بارہا آواز اٹھاتے رہے ہیں اور عمران خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نیب کرپٹ ہونے کی وجہ سے پانامہ لیکس کی انکوائری سے انکار کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…