منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کے ایران سے رابطے،پاکستان کاباضابطہ موقف سامنے آگیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ٗپاکستان سندھ طاس معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ٗ معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ٗجنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم طالبان کے ایران یا کسی اور ملک سے رابطوں پر بات نہیں کرتے۔صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کا معاملہ مختلف بین الاقوامی فورمز اور کانفرنسز میں اٹھایا ٗاو آئی سی اسپیکرز نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ٗ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر تحفظات رکھتی ہے ٗاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا جو خوش آئند اقدام ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں، مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور مقبوضہ وادی میں نام نہاد جعلی مقابلوں اور اجتماعی قبروں کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے تحفظات اور کشمیریوں کے احتجاج کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نسل کشی مسلسل جاری ہے، پیلٹ گن کے استعمال میں کمی نہیں آئی اور بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ برکس اجلاس میں بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا آشکار ہو چکا ٗ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سارک کانفرنس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سارک کانفرنس اس سے قبل بھی 8 بار ملتوی ہو چکی ہے اور 8 میں سے 5 بار سارک کانفرنس بھارت نے ملتوی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اورحزب اسلامی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم طالبان کے ایران یا کسی اور ملک سے رابطوں پر بات نہیں کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…