اسلام آباد(ایکسکلوژورپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے انکشاف کیا کہ اگر ادارے، ایمبیسیز اور دوسرے لوگ یہ دیکھنا چاہیں کہ کس کس کھمبے کے نیچے کون کونسا نمبر اور کتنے بجے بات کر رہا ہے اور کس جگہ پر کر رہا ہے تووہ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ سینئر سیاستدان شیخ رشیدنے کہا کہ جب ان کی مانیٹرنگ ہوتی ہے تو ہر چیز سامنے آ جاتی ہے۔ تمام کھرا مل جاتا ہے۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ دو اخباروں کے لوگوں کو نواز شریف کی ہدایت پر پرویز رشید نے بلوایا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب تحقیقات ہوں گی تو یہ بات ثابت ہو جائے گی۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو اخباروں / چینلز کے لوگوں کو پرویز رشید نے بلایا کہ آپ یہ خبر فیڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خبر ہم سے بڑی ہے۔ ہم اپنے مالکان سے پوچھ کر یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لگانی ہے یا نہیں لگانی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک ادارہ جس نے یہ جواب دیا کہ ہماری تو پہلے ہی فوج سے بڑی لڑائی چل رہی ہے اور ہم بڑی مشکل سے صلح کے قریب پہنچ رہے ہیں ۔ دوسرے ادارے کو پرویز رشید نے مجبور کیا کہ یہ کام کریں۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اس ملک میں وزیر اعظم ہاؤس میں بھی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے لوگوں کو پی ٹی وی سے پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل میں34 سے 36 لوگ موجود ہیں جن کا پیسہ سرکاری خزانے سے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ میڈیا سیل کا کام صرف نواز شریف کی پروجیکشن ہے۔