اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں 40دن باقی رہ گئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ پر دنیا کی سپر طاقتیں اور مسلم ممالک دو حصوں میں بٹ چکے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ ، بھارت ، یواے ای، افغانستان اور سعودی عرب کی خواہش ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں ، جبکہ پاکستان کا قریبی دوست چاہتا ہے کہ آرمی چیف ریٹائر ہو کر 34اسلامی ممالک کے کمانڈر انچیف بن جائیں کیونکہ سعودی عرب کو داعش اور کئی ممالک سے سے خطرات کا سامنا ہے ، اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو ملکی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرت اہے جس سے افواج پاکستان کے کئی جوان اور کتنے ہی بے گنا ہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت جھوٹے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کر تا پھر رہا ہے ، کیا ایسی صورت حال میں آرمی چیف کی تبدیلی کر نا ملکی مفادات میں بہتر ہو گا، جنرل راحیل شریف کے بعد آنے والے آرمی چیف بھی بے پناہ صلاحیتوں کےمالک ہیں ان کے جاننے کےبعد آنے والی قیادت بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر ے گی ۔ آرمی چیف اس وقت ملکی عوام میں بے پناہ مقبولیت اختیارکئے ہوئے ہیں۔ایسی صورتحال میں آرمی چیف عوام کی امیدیں پوری کیے بغیر ریٹامنٹ لے لیتے ہیں تو عوام مایوس ہو جائے گی ۔