اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعطم نوازشریف نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے۔وزیراعظم نے پانامہ لیکس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس کا خیر مقدم کیاہے اورکہاہے کہ عدالت کی طرف سے جوبھی فیصلہ آئے گااس کاحکومت احترام کرے گی۔ اپنے رفقاء کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ پانامہ پیپرز کا معاملہ الیکشن کمیشن اورعدالتوں کے سامنے لایا جا چکا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔وزیراعظم کونوٹس جاری؛پندرہ روزمیں جواب طلبنوازشریف نے امید ظاہرکی کہ ان کا دامن صاف ہے، عدالت عظمی سے بھی سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے اجلاس کو عدالتی کارروائی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاناما نوٹسز پر لیگل ٹیم کو جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں وزیرخزانہ ،وزیرداخلہ اوروزیرپانی وبجلی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عمران خان کی 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کےفیصلے پر حکومتی ردعمل دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے دونومبرکواسلام آبادمیں احتجاج کااعلان کررکھاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں