عمران خان کو گرفتارکرنا مشکل نہیں، گرفتاری کے بعدان کو منشیات بحالی کے مرکز میں سنبھالنا مشکل ہوگا، بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

20  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو نوٹس جاری ہونا عمران خان نے کوئی ’’تیر‘‘نہیں مارا ‘عمران خان کو گرفتارکرنا مشکل نہیں، گرفتاری کے بعدانہیں منشیات بحالی کے مرکز میں سنبھالنا مشکل ہوگا ،ایسے لوگ دیواروں سے ٹکریں مارنا شروع کر دیتے ہیں ‘وفاق نے تحر یک انصاف کو اسلام آباد نہ جانے دینے کی ہدایت کی تو فیصلہ کریں گے‘ شیخ رشید اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ انہیں سیاست کے لیے لاشیں درکار ہیں‘عمران خان جیسا لیڈر کسی اور جماعت کا ہوتا وہ خود انکو پاگل خانہ داخل کروادیتی ‘عمران خان اپنے پاگل پن کی وجہ سے تحر یک انصاف اوقوم کے بھی دشمن بن چکے ہیں ‘تحر یک انصاف کوکسی شہر کو بند کر نے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے مال روڈ پر احتجاج کے حوالے سے علما کرام سے بات چیت کے لیے تیار ہیں جبکہ آسیہ کو سزائے موت کے حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے‘ ریٹائرڈ ججز اور دیگر نے بھی سیاسی پارٹیاں بنانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ 2نومبر اگر تحر یک انصاف ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر احتجاج کے حوالے سے کوئی جلسہ یا احتجاج کر تی ہیں تو ہمیں اس پر کسی قسم کو کائی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اگر تحر یک انصاف اور اسکے قائد عمران خان قانون کو ہاتھ میں لیکر شہر کو بندکر نے کی کوشش کر یگی تو ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء4 اللہ خان نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی جماعت کاعمران خان جیسا پاگل شخص لیڈر ہوتا تووہ خود اس کو پاگل خانہ لیکر جاتے اور میں تحر یک انصاف سے بھی کہوں گا وہ عمران خان کے دماغ کا معائنہ کروائے کیونکہ عمران خان صرف ملک کیلئے نہیں تحر یک انصاف اور عوام کے بھی دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے زیر اعظم کونوٹس معمول کی بات ہے، عدالتی طریقہ کار کے مطابق ہر درخواست پرعدالت دوسرے فریق کو سنتی ہے عمران خان سمجھ رہے کہ نوازشریف کو نوٹس جاری کرواکرکوئی ’’تیر‘‘ مار لیا ہے مگر ایسا بالکل نہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جبکہ تحریک انصاف کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…