اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرمی چیف چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبا ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری عدنان سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنایا جائے اس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے خاندان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی بنا پر راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنایا جانا چاہئے تاکہ راحیل شریف ملکی حالات کے پیش نظر اپنا کام جاری رکھ سکیں ۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آئین میں فیلڈ مارشل بنائے جانے کی گنجائش ہے؟جس پرخواست گزار نے عدالت کا آگاہ کیا کہ آئین میں گنجائش موجود نہیں تاہم جنرل ایوب کی مثال موجود ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر اب اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے