اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) برطانوی آرمی چیف نے پاکستان کے دورہ پر جنگ زدہ علاقے میران شاہ کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹر کارٹر نے میران شاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوج کے سربراہ کے طور پر میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں میرانشاہ آیا، میں نے اس جگہ کے بارے میں بہت سنا تھا کہ پاکستانی آرمی اس علاقے میں بہت کام کر رہی ہے۔ جنرل کارٹر نے کہا کہ میں خود افغانستان میں رہا ہوں اور وہاں کام کیا ہے اور اس خطے کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہوں۔ میں پاک آرمی کو بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے کہ جس طرح سے پاک فوج نے اس علاقے میں اپنی رٹ قائم کی ہے ، امن کے قیام اور میرانشاہ کی ترقی کیلئے ، مقامی آبادی کی واپسی کیلئے فوج کے کام بڑے حوصلہ افزا ہیں۔ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں بہترین کام کر رہی ہے۔